رکشہ اور سوزوکی کچرا گاڑیوں کی مدد سے گلیوں اور اندرونی سڑکوں کے اطراف صفائی کا کام جاری

Abdul Raouf Khan Checking

Abdul Raouf Khan Checking

کراچی : چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی زیرنگرانی یونیورسٹی روڈ ٹائم اسکوائر جلوس برآمدہونے والے علاقوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

چیئرمین بلدیہ شرقی نے وائس چیئرمین عبدالرؤف خان ، سپرنٹینڈنگ انجینئر مبین شیخ ، ڈائریکٹر سالڈویسٹ نفیس خان اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ زاہد بن خلیل کے ہمراہ صفائی ستھرائی، تجاوزات اور دیگر بلدیاتی امور کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ افتتاح کیے گئے رکشہ اور سوزوکی کچرا گاڑیوں کی مدد سے گلیوں اور سڑکوں کی صفائی یقینی بنائی جارہی ہے۔دیگر تفصیلات میں تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین معید انور نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے لہذا جلوس کے راستے سے بالخصوص تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

مزید تفصیلات میں یونیورسٹی روڈ پر تجاوزات ہٹانے کا کام جاری ہے۔ جس میں 35 سے زائد کاونٹر، لوہے کی ٹیبلیں،پنجرے،گرل،پلاسٹک کی کرسیاںو دیگر سامان ضبط کیا گیا جبکہ غیر قانونی رکاوٹیں اور چھپرے توڑ دئیے گئے ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ڈائریکٹر انفارمیشن
ڈی ایم سی شرقی

ا