ملکہ کی خبریں 29/3/2016

Ghazali Public School Malika Campus Awards Ceremony

Ghazali Public School Malika Campus Awards Ceremony

Ghazali Public School Malika Campus Awards Ceremony

Ghazali Public School Malika Campus Awards Ceremony

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) غزالی پبلک سکول ملکہ کیمپس میں تقریب تقسیم انعامات کی سالانہ تقریب ۔چیف ایڈیٹر روزنامہ دنیا میاں عامر محمود اورایڈیٹر رازنامہ دنیا گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اکرم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین ۔تفصیل کے مطابق غزالی پبلک سکول ملکہ کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جاوید اکرم ایڈیٹر روزنامہ دنیا تھے ۔جو سانحہ لاہور کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہ کر سکے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل چوہدری عابد شریف نے کہا کہ غزالی پبلک سکول نے علاقہ بھر میںتعلیم کی روشنی پھلائی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ادارے سے تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور بچیاں وطن عزیز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔چوہدری عابد شریف نے مزید کہا کہ غزالی پبلک سکول ملکہ کیمپس دنیا گروپ کے چیئرمین میاں عامر محمود اور ایڈیٹر دنیا گوجرانوالہ کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہمارے علاقہ میں صحافت کا لوہا منوایا ہے اور تھوڑے ہی عرصہ میں ،دنیا دنیا ،ہو گئی ہے ،تقریب کے اختتا م سے قبل ڈاکٹر محمد ریاض ۔ملک ریاض کہریال ۔ملک فیصل اعوان لہڑی اور دوسرے مہمانان اعزاز نے انعامات دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) نواحی موضع بھگوال میںموٹر سائیکل کی ٹکر ۔ملک محمد علی جاں بحق تفصیل کے مطابق موضع بھگوال کا رہائشی ملک محمد علی خریداری کے گلیانہ آ رہا تھا ۔اچانک مخالفت سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا ۔ملک محمد علی کو سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاںبحق ہو گیا۔