ایوارڈزصرف ایک شام کی چمک دمک کا نام ہیں، منوج باجپائی

Manoj Bajpai

Manoj Bajpai

نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کاکہناہے کہ آسکر ایوارڈ سے فلم اور فلمساز دونوں کو فائدہ ہوتا مگر بھارتی ایوارڈ صرف ایک شام کی چمک دمک کا نام ہیں ان سے نہ تو کسی فلم اور نہ ہی فنکارکو فائدہ پہنچتاہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منوج باجپائی کا کہناتھا کہ بھارتی ایوارڈ کچھ مختلف نہیں ہیں۔ ایوارڈ ملنے کے بعد نہ ہی ہمارا احساس بڑھتا ہے اور نہ ہی یہ ہمیں نئی فلم دلاتے ہیں۔ قومی ایوارڈ سے بھی کچھ نہیں بدلتا ہے۔ میں 25 ایسی فلموں کی مثال دے سکتا ہوں جو قومی ایوارڈ ملنے کے باوجود ریلیز نہیں ہوسکیں۔