31 ویں بولان ایوارڈز میں میگھا کی شاندار پرفارمنس

Mega

Mega

اٹلی، لاہور (شیخ بابر سے) 31 ویں بولان ایوارڈز میں اداکارہ میگھا کی شاندار رقص پرفارمنس پر شرکاء جھومتے رہے جبکہ میگھا کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈز بھی ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولان ایوارڈز کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ ان کے علاوہ گلوکارعارف لوہار، فلم سٹار میگھا، استاد حامد علی خان، اداکارہ ہما علی، فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ صابرہ سلطانہ سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیات نے شرکت کی۔

جبکہ فلم سٹار میگھا اور اداکارہ لکی علی کی شاندار رقص پرفارمنس نے بھی خوب رنگ جمایا جبکہ شرکا نے پاکستان میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔