بیداری فکر فورم میں نوجوان شاعر فیصل اظفر علوی کے اعزاز میں ایک شام

Bedari Fikar Furam  Mushaira

Bedari Fikar Furam Mushaira

اسلام آباد: بیداری فکر فورم میں نوجوان نسل کے نمائندہ شاعر ، کالم نویس فیصل اظفر علوی کے اعزاز میں”ایک شام فیصل اظفر علوی کے ساتھ” کے عنوان سے شعری نشست کا انعقاد کیا گیا جس صدارت بزرگ شاعر علی محمد قمر نے کی۔

نشست کا اہتمام سینئر کالم نویس/ شاعر و صحافی جاوید علی بھٹی سیکرٹری جنرل بیداری فکر فورم نے کیا، مشاعرے میں کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے انفارمیشن سیکرٹری اصغر حیات، ممبران شیر محمد اعوان، تیمور حسن، سینئر کالم نویس و صدر پاکستان اکانومی واچ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

نشست میںنوجوان شاعر/ کالم نویس فیصل اظفر علوی (جنرل سیکرٹری کالمسٹ کونسل آف پاکستان) نے حاضرین محفل کے روبرو اپنا کلام پیش کیا اور داد وصول کی، محفل کے اختتام پر بزرگ شاعر و صدر محفل علی محمد قمر نے اپنا کلام پیش کیا اور فیصل اظفر علوی کے کلام پر تبصرہ کیا۔