ایان علی کی درخواست ضمانت پر وکلاء کے دلائل جاری

Ayaan Ali

Ayaan Ali

راولپنڈی (جیوڈیسک) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست سماعت پر جاری ہے، اس دوران گرفتار ماڈل کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی کو معلوم نہیں تھا کہ 5 لاکھ امریکی ڈالر لے جانا غیر قانونی ہے۔

ان کی ضمانت کیلئے عدالت میں سابق گورنر پنجاب ایڈوکیٹ سردار لطیف کھوسہ، سردار اسحاق و دیگر نے دلائل دئیے۔

انہوں نے عدالت سے کہا کہ ائرپورٹ پر ایان علی سے برآمد ہونے والی رقم ایان اور اس کے بھائی کے مشترکہ پلاٹ کی تھی۔

وکیل ایان علی کا کہنا تھا کہ ایان علی نے پلاٹ پراپرٹی ڈیلر کے ذریعے فروخت کیا تھا۔ ان کے دلائل تاحال جاری ہیں۔