ایان علی نے انٹرمیڈیٹ کس ڈویژن میں پاس کیا تھا؟ پتہ چل گیا

Ayyan Ali

Ayyan Ali

لاہور (جیوڈیسک) منی لانڈرنگ کیس سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پاکستانی ماڈل کو آج کون نہیں جانتا۔ موصوفہ کو جو مقبولیت نصیب ہوئی وہ شاید کسی اور ماڈل کے حصے میں نہ آ سکے۔ یہی وجہ ہے کہ آج عام پاکستانی ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتا ہے کہ ان کا تعلق کہاں سے اور کسی خاندان سے ہے؟ وہ کیا کرتی ہیں اور کیا کرتی رہی ہیں۔

لیکن ہم آج آپ کو ان کے ایک ایسے راز کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس کے بارے میں شاید ہی آپ نے سوچا ہو، اور یہ راز ان کی تعلیم کے بارے میں ہے۔

سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر وائرل خبروں اور ان کی مارک شیٹ کی تصاویر کے مطابق ایان علی نے 2009ء میں لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں حصہ لیا تھا اور 1050 میں سے 493 نمبر حاصل کئے تھے۔