ایان علی نے پانچ کروڑ جرمانے کی سزا چیلنج کر دی

 Ayaan Ali

Ayaan Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی نے 5 کروڑ جرمانے کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔ ایان علی نے اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کسٹم کلکٹر کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے کا یکطرفہ فیصلہ سنایا گیا ، لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی دائرہ اختیار کے باعث درخواست مسترد کی ، جرمانے کیخلاف کسٹم ایپلیٹ ٹریبونل میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

کسٹم ایپلیٹ ٹریبونل کے چیئرمین اور ممبر کا تقرر نہ ہونے کے باعث اس کی تشکیل نامکمل ہے ، کسٹم کلیکٹر کی جانب سے عائد جرمانے کی سزا کاالعدم قرار دی جائے۔