ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 Ayaan Ali

Ayaan Ali

راولپنڈی (جیوڈیسک) ایان علی کی کسٹم عدالت میں سپر اسٹائلش پیشی آج ہوئی۔ پیشی کے موقع پر ملزمہ کے وکلاء کی جانب سے ملزمہ کی جان کو خطرے اور بھاری خرچے کی دہائی دی گئی اور اس بنیاد پر حاضری سے پکی چھٹی کی درخواست بھی دی گئی، جس پر عدالت کی جانب سے کسٹم کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

عدالت منی لانڈرنگ کا پرچہ کاٹنے نہ کاٹنے کا فیصلہ 30 مارچ کو سنائے گی۔ کرنسی اسمگلنگ کی ملزمہ نے عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں سکیورٹی خدشات ہیں، اور کراچی سے ہر پیشی پر آنے پر خرچہ بہت ہوتا ہے۔ عدالت نے کسٹمز سے 28 اپریل تک جواب طلب کر لیا ہے۔

جج رانا آفتاب احمد خان نے کسٹم کی ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ 30 مارچ تک محفوظ کر لیا ہے۔ سپر ماڈل عدالت سے مسکراتی ہوئی باہر نکلیں۔ فون پر بات کرتے ہوئے کار میں بیٹھیں اور روانہ ہو گئیں۔