ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Ayaan Ali

Ayaan Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) مبینہ طور پر کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

فرحت نواز لودھی ایڈووکیٹ نے کسٹم کی طرف سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ایان علی کے خلاف ٹرائل چل رہا ہے، ایان علی ملک سے باہر گئیں تو واپس نہیں آئے گی جس سے ٹرائل متاثر ہو گا، اس لیے ای سی ایل سے نام نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔