ایان علی پاسپورٹ حوالگی درخواست کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی

Ayaan Ali

Ayaan Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حوالے کرنے کیخلاف کسٹم کی درخواست کی سماعت تئیس دسمبر تک ملتوی کردی ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کسٹم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ماڈل ایان علی کو ملنے والا پاسپورٹ غلط استعمال ہوسکتا ہے جس کے ذریعے ملزمہ بیرون ملک فرار ہوجائے گی اور واپس نہیں آئی گی۔

لہذا پاسپورٹ حوالگی کا کسٹم کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے ۔ دوران سماعت ایان علی کی جانب سے ملک ناصر عباس ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور سردار لطیف کھوسہ کا وکالت نامہ جمع کرایا اور بتایا کہ لطیف کھوسہ سندھ ہائیکورٹ میں مصروف ہیں سماعت ملتوی کردی جائے۔

فاضل عدالت نے کیس کی سماعت تئیس دسمبر تک ملتوی کردی ۔ آئندہ سماعت پر درخواست پر دونوں فریقین دلائل دیں گے۔