ایان علی ضمانت کیس: کسٹم حکام کو 29 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم

Ayan Ali

Ayan Ali

لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کی ضمانت سے متعلق کیس میں کسٹم حکام کو 29 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کی ضمانت کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت کسٹم کے نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 29 جون کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کی جانب سے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست کی جس پر عدالت نے کسٹم حکام سے جواب طلب کیا تھا۔