ایاز صادق نے رکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر پرانے لیگی کارکن کی خواہش پوری کر دی

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

لاہور (جیوڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک رکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر دیرینہ لیگی کارکن رکشہ ڈرائیور عزت خان کی خواہش پوری کر دی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی عزت خان کی درخواست پر اسکے رکشہ کی ڈرائیونگ سیٹ پر اسکے ساتھ بیٹھے انہوں نے رکشہ سٹارٹ کیا علاقہ میں چکر لگائے۔

عزت خان نے سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی تھی کہ اس نے نیا رکشہ خریدا ہے اسکی خواہش ہے کہ وہ اسکے رکشہ میں بیٹھیں۔ ایاز صادق عزت خان کے رکشہ میں اس وقت بیٹھے جب وہ این اے 120 میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے اور مختلف تقاریب میں شرکت کیلئے علاقہ میں گھوم رہے تھے۔