ایکسئین ایریگیشن زیارت کبیر کاکڑ کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ سرفراز خان

Ziarat

Ziarat

زیارت (نمائندہ) پاکستان پیپلز پارٹی زیارت کے رہنماء سرفراز خان و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایکسئین ایریگیشن زیارت کبیر خان کاکڑ کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

موصوف نے جب سے چارج سنھبالا ہے تب سے ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے دل جیت لئے ہیں انکا مزید کہناتھا کہ موصوف نے 2015 اور 2016 پی ایس ڈی پی مکمل کر کے یہ ثابت کر دیا۔

کہ وہ دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ہم ان کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔