کروڑ لعل عیسن کی خبریں 12/07/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت عوام کو تنگ نہیں کر رہی ہے۔ بنکوں میں لین دین پر عائد 6 فیصد ٹیکس کو کم کیا جا رہا ہے۔ 45 کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل چوبارہ میں 70 کلومیٹر کے 2 پختہ روڈ بنائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل چوبارہ میں 30 کلومیٹر کا ایک اور 40 کلو میٹر کا دوسرا پختہ روڈ ، چکنمبر 94 اور نانو مائنر پر پختہ سڑکیں ، ٹبہ دستیاں والا میں ایک کروڑ 25 لاکھ روپے میں سیوریج کا کام شروع کیا جائے گا۔ اسی طرح تحصیل کروڑ کے 60 دیہاتوں اور چوبارہ کے 40 دیہاتوں میں بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ میاں نواز شریف کی حکومت میں عوام خوشحال ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے وفد کے ہمراہ ڈی پی او لیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ضلع بھر میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال خصوصاً کروڑ لعل عیسن میں چوریوں اور بنکوں کے باہر سادہ لوح افراد کو گن پوائنٹ پر لوٹنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ شہر میں پولیس گشت بڑھانے کا اور بازاروں میں عید کے رش کے باعث سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او لیہ نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ ضلع لیہ میں وارداتیں کرنے والوں کی تلاش جاری ہے۔ جلد گرفتار کر کے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجمن تاجران اور شہری پولیس کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے انجمن تاجران کی جانب سے مطالبہ پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ کے ہمراہ جنرل سیکریٹری احسان اللہ کلاسرہ ، نائب صدر انتظار حسین قریشی اور کامران خان ایڈووکیٹ موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) قاری اشفاق سعیدی گولڑوی نے جمعہ کی نماز میں ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ کی طاق راتوں میں لیلة القدر کو تلاش کرو۔ ایک رات کی عبادت ہزاروں مہینوں کے برابر ہے۔ حضرت علی کی شہادت سے ناصرف مسجد روئی بلکہ کعبہ اور عرش بھی کانپ گئے۔ آپ بچوں میں سب سے پہلے اسلام لانے والے تھے اور ہمت ، جرات اور شجاعت کی اعلیٰ مثال تھے۔ ابن ملجم ملعون نے جب آپ پر نماز میں وار کیا تو آپ سجدہ کی حالت میں تھے اور فرمایا کہ آج میں کامیاب ہو گیا۔ میں نے تمام کام اللہ اور اس کے رسول کی رضا کیلئے کیئے۔ آپ کو قدرتی طور پر غسل اور کفن دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طاق راتوں میں شب بیداری کریں۔ توبہ ، استغفار ، ذکر و اذکار اور قرآن پاک کثرت کے ساتھ پڑھیں۔ اس ماہ مبارکہ میں زکوة ، فطرانہ ادا کریں۔

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News