کروڑ لعل عیسن کی خبریں 25/07/2015

Maher Ihsan Klasra  And Tariq Mahmood

Maher Ihsan Klasra And Tariq Mahmood

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) آل پاکستان تاجر کنونشن 28 جولائی کو منعقد ہو گا۔ صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ اور جنرل سیکریٹری مہر احسان کلاسرہ کو دعوت نامہ موصول۔ تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے رقم کی منتقلی پر 3 فیصد عائد ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 28 جولائی بروز منگل بوقت 4 بجے شام بمقام فایئو سٹار شادی ہال مون مارکیٹ گلشن راوی لاہور میں ہو رہا ہے۔ جس میں 5 اگست کو شٹر ڈائون ہڑتال کو کامیاب کروانے کیلئے ملک بھر سے تاجر تنظیموں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ اور جنرل سیکریٹری مہر احسان کلاسرہ کو دعوت نامہ میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومت کی جانب سے تاجر دشمن اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نیا ٹیکس سسٹم ہرگز قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب کی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسان دشمنی کے ساتھ ساتھ تاجر دشمنی میں بھی آگے جا چکی ہے۔ بنکوں میں رقم کی منتقلی پر 3 فیصد ٹیکس سمیت وِد ہولڈنگ ٹیکس فی الفور واپس لیا جائے۔ وگرنہ شدید احتجاج کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ہم تینوں بھائی ہیں اور ہمارے درمیان آٹو مارکیٹ میں کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔ شایع شدہ خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔ یہ بات محمد اقبال ، محمد ظفر اور امام بخش کلیہ نے گزشتہ روز اخبار میں شایع شدہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں وضاحتی بیان میں کہا کہ ہماری کسی سے مارکیٹ میں کوئی لڑائی نہ ہوئی بلکہ ہمارے گھر چک نمبر 100-B/TDA میں کھرل برادری اور ہمارے بچوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا تھا جس پر ہمارے 13 سالہ بچے کو چوٹیں آئیں۔ اس دوران مرکزی انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑ اور جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ نے ہماری ہسپتال اور تھانہ میں امداد کی لیکن انہی کے کہنے پر بعد ازاں چک کے بزگوں نے ہمارے درمیان صلح کروا دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ موجودہ حکومت سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، سیکریٹری اوقاف شہریار سلطان ، ایم پی اے چوہدری اشفاق ، اے کروڑ تنویر یزدان ، ملک عبدالشکور سواگ سابق ایم پی اے نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بستی مونگڑ ، ودھے والی ، واڑاں سیہڑا ، ڈپھی مکوڑی ، راکھوں ، شینیہ والا ، ڈوڑی ، بصیرہ ، مڈ گڑمانی میں دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات پر مکمل باخبر ہیں اور عوام کو ریسکیو کرنے سمیت خوراک اور امداد کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ضلع لیہ میں متاثرین کیلئے فلڈ ریلیف کمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔ اور جانوروں کیلئے خوراک اور انسانوں کیلئے راشن بھی پہنچ گیا ہے۔