کروڑ لعل عیسن خبریں 23/06/2015

Abdul Majeed Khan Niazi

Abdul Majeed Khan Niazi

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی عوام کے دلوں میں دھڑکتے ہیں۔ ان کے خلاد پروپگنڈا مخالفین کی سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار نائب صدر انجمن تاجران انتظار حسین قریشی ، محمد جنید طارق ، زاہد محمود عارفی ملک الطاف حسین جکھڑ ، مسٹر شازل ، محمد احمد رشید نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالمجید خان نیازی بہادر اور نڈر لیڈر ہیں۔ اور لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ نیزہ بازی اور دیگر پروگرام عوام کی تفریح کیلئے منعقد کرواتے ہیں۔ جس پر ان کے مشکور ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) واپڈا حکام اپنا قبلہ درست کریں۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو پھر دمام دم مست قلندر ہو گا۔ طارق پہاڑ صدر انجمن تاجران ۔4 روز گزرنے کے باوجود دوسری مرتبہ جل جانے والا ٹرانسفارمر نہیں لگایا گیا۔ جس سے شہریوں ، گھر میں موجود خواتین ، بوڑھوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عابد شیر علی نے فتح پور کے جلسہ میں بھڑک لگائی تھی کہ ٹرانسفارمر 24 گھنٹے میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اگر تبدیل نہ کیا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری مقامی افسر پر عائد ہوگی۔ لیکن یہاں 8 آٹھ دن سے ٹرانسفارمر جل جانے پر تبدیل نہ ہوا۔ جس کی وجہ سے لوگ اذیت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اگر اسی طرح صورتحال رہی تو پھر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔ اور پھر ہمیں سڑکوں پر آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، نائب صدر قیصر عباس ، انتظار حسین قریشی ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی نے اپنے بیان میں کیا۔ اسی طرح مین بازار کروڑ کا ٹرانسفارمر بھی جل گیا جس کے باعث بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) موجودہ حکومت میں لوگوں پر ناجائز مقدمات درج کیئے جارہے ہیں۔ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ سابقہ دور میں بلندوبانگ دعوے کرنے والے میاں برادران آج لوڈ شیڈنگ اور گرمی سے 6 سو افراد مرنے پر لمبی تان کر سو گئے ہیں۔ بجلی کا نظام پورے ملک میں خراب۔ میرے حلقہ میں وارڈ نمبر 11 ٹی ایم اے چوک کا ٹرانسفارمر ایک ہفتہ سے جلا ہوا ہے۔ وزیر مملیکت عابد شیر علی نے فتح پور جلسہ میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ 24 گھنٹے میں ٹرانسفارمر تبدیل کر دیا جائے گا لیکن آٹھ روز گزرنے پر بھی ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہوا۔ عوام کو بیوقوف بنا کر ووٹ لینے والے میاں برادران آئیندہ الیکشن میں بری طرح ناکام ہونگے۔ حکومت اور ان کے گماشتوں کے اشاروں پر تھانوں میں ہم پر اور ہمارے ساتھیوںپر ناجائز مقدمات درج کیئے جا رہے ہیں۔ اگر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ خارج نہ ہوا تو پھر بھر پور احتجاج کریں گے۔ تحریک انصاف آئندہ حکومت بنا کر لوگوں کو انصاف اور روزگار مہیا کرے گی۔