آئیفا ایوارڈز 2016 ؛ دپیکا کا پریانکا کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرنے سے صاف انکار

Deepika and Priyanka

Deepika and Priyanka

ممبئی (جیوڈیسک) آئیفا ایوارڈز 2016 میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ اسٹیج پرآنے سے صاف انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیفا ایوارڈز 2016 کی تقریب اسپین کے شہر میڈرڈ میں بڑی رنگینیوں کے ساتھ جاری تھیں جہاں متعدد اداکاروں نے فلموں میں بہترین اداکاری پرایوارڈز اپنے نام کرائے جب کہ کسی نے اسٹیج پر پرفارم کر کے دھوم مچائی، لیکن آئیفا ایوارڈزکی انتظامیہ کی جانب سے جب اداکارہ دپیکا پڈوکون کو پریانکا چوپڑا کے ساتھ ایوارڈ کی تقریب میں پرفارمنس کا کہا گیا توانہوں نے اس سے صاف انکارکردیا اورساتھ پرفارم نہ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی۔

فلم “باجی راؤ مستانی” کی شوٹنگ کے دوران دونوں اداکاراؤں کے درمیان گہری دوستی کے چرچے زبان زدعام تھے لیکن دیار غیر میں دونوں کے درمیان رنجش کے بعد ان کی گہری دوستی کا بھانڈا بھی پھوٹ چکا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکارائیں بالی ووڈ نگری میں شاندار کامیابی کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھ چکی ہیں جہاں پریانکا امریکی ٹی وی شو “کوانٹیکو” اور فلم “بے واچ” کا حصہ بننے جارہی ہیں جب کہ ادکارہ دپیکا پڈوکون ایک فلم میں ہالی ووڈ نامور اداکار ون ڈیزل کے مد مقابل نظر آئیں گی۔