آزاد کشمیر میں بس کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

Azad Kashmir

Azad Kashmir

آزاد کشمیر (جیوڈیسک) آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے، بدقسمت بس راول پنڈی سے فارورڈ کہوٹہ جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیا جہاں برف باری کے بعد راستے سے برف تو ہٹادی گئی تھی تاہم پھسلن موجود تھی جو حادثے کا سبب بن گئی۔