آزاد کشمیر کی خبریں سرفراز حسین سے 6/12/2016

AJK News

AJK News

راولاکوٹ (سرفراز حسین سے) ماتحت عدلیہ کے ملازمین کے غصب شدہ حقوق کی بازیابی کے لئے آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کا قیا م ناگزیر ہو چکاہے ماتحت عدلیہ کے ملازمین کے مسائل میں آئے رو ز اضافہ ہوتا جا رہا ہے عدلیہ ملازمین کے اتحاد اور یکجہتی کے بغیر ان مسائل سے چھٹکارہ کسی صورت ممکن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار آل آزاد کشمیر جوڈیشل ایمپلائز ایسو سی ایشن کے مر کزی صدر آفتاب احمد تبسم نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری راولپنڈی کے دورے کے دو ران ماتحت عدلیہ کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیرکے اندر ماتحت عدلیہ کے ملازمین گوں نا گوں مسائل کا شکار ہیں حکمرانوں نے مراعات دیتے وقت ہمیشہ ماتحت عدلیہ کے ملازمین کو نظر انداز کیا ہے انصاف کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرنے والے ان ملازمین کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلو ک روا رکھا گیا جو کہ قابل مذمت ہے اور ہم یہ سلسلہ اب زیادہ دیر تک چلنے نہیں دیں گے کیوں کہ ظلم پھرظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے آفتاب تبسم نے کہا کہ پنجاب کے اندر جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے قیام کے لئے کام شروع ہو چکا ہے جبکہ پاکستان کے باقی صوبہ جات اور گلگت بلتستان عدلیہ کے ملازمین کے ساتھ بھی رابطے ہو چکے ہیں بہت جلد آل پاکستان جوڈ یشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نا م سے مرکزی تنظیم کا قیا م عمل میں لایا جائے گا پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان ماتحت عدلیہ کے ملازمین کی مراعات اگر ہائی کو رٹ کے ملازمین کے برابر نہ کی گئیں تو مرکزی تنظیم کے قیام کے بعد پورے پاکستان بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان ایک ساتھ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی جو عدلیہ ملازمین کے غصب شدہ حقوق کی بازیابی تک جاری رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نکیال (سرفرازحسین سے) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پوری قوت کے ساتھ عالمی ایوانوں تک پہنچائیں گے ۔ بھارت کے جھوٹ اور منفی پروپیگینڈے کا پردہ چاک کریں گے ۔بھارت نہتے شہریوں کو مار سکتا ہے مگر ان کی آواز دبا نہیں سکتا مسئلہ کشمیر آج بھی ذندہ ہے ۔وزیرِ اعظم نواز شریف نے سلامتی کونسل میں بھرپور انداز سے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جس سے دہلی کے ایوان لرز اٹھے۔کشمیریوں کی آزادی کی تحریک پر امن تحریک ہے جسے بھارت بارود سے سبانا چاپتا ہے مگر کشمیری منزل پا کر رہیں گے۔ایل او سی کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔متاثرین کا دکھ درد ہمارا دکھ درد ہے۔متاثرین کا بھرپور خیال رکھیں گے سرحدی پٹی پر بسنے والے نڈر عوام پاک فوج کا دفاعی حصار اور بلا تنخواہ سپاہی ہیں ۔نکیال آنے کا مقصد ایک تو متاثرے سے ملنا تھا دوسرا اس دھرتی کے عظیم سپوت بزرگ سیاستدان سردار سکندر حیات خان کا شکریہ ادا کرنا تھا جنہوںنے میری بحثیت صدر ریاست تعیناتی میں بھرپور کردار ادا کیا اور اپنی توانا آواز کے ذریعے میرا بھرپور ساتھ دیا۔سردار سکندر حیات خان کی رائے کا نہ صرف وزیرِ اعظم نواز شریف بلکہ مقتدر حلقے بھی احترام کرتے ہیں نکیال غاذی ء کشمیر سردار فتح محمد خان کریلوی اور نشانِ حیدر نائیک سیف علی شہید کی دھرتی ہے غازیوں اور مجاہدوں کو سلام پیش کرتا ہوں نظام کی بہتری کیلئے کام کریں گے ۔ریاست کے انفراسٹرکچر میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے ۔ہم پیپلز پارٹی والوں کی طرح ایسے ہی پانچ سال نہیں گزاریں گے بلکہ لوگوں کو بہترین سسٹم دیں گے جس میں انصاف اور میرٹ ہو گا ۔سڑکوں کی حالت بہتر بنائیں گے اور سفارشی کلچر کا قلع قمع کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیونٹی ہال نکیال میں متاثرین ایل او سی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع سے وزیرِ مال سردار فاروق سکندر ،سابق وزیر سردار محمد نعیم خان،صدر حلقہ سردار منیر حسین،صدر غازی کشمیر پریس کلب عبدالقیوم طاہر سٹیج سیکرٹری،شوکت اعوان اور حافظ یونس نے خطاب کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ ارشد محمود،ایس پی چوہدری ذوالقرنین،ڈی ایس پی ریاض مغل ،اے سی ذیشان نثار، چیئر مین یوتھ حنیف ملک، سردار معظم سرفراز، سردارطاہر محمود، صدر کشمیر پریس کلب محمد رمضان،قمر ابرار ،حاجی غلام احمد ،سید امداد حسین شاہ،کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔صدر ریاست نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کشمیری نسل در نسل قربانیاں دیتے چلے آ رہے ہیں ۔کشمیریوں کی آزادی کی تحریک دنیا کی سب سے پرانی تحیک ہے عالمی برادری کشمیریوں کی طرف متوجہ ہو ۔اور ان کے دکھ درد کو سمجھے ۔کشمیر کی آزادی کیلئے ہم آگے بڑھیں گے اور نتائج حاصل کریں گے ۔متاثرین ایل او سی کیلئے مربوط پالیسی مرتب کریں گے ۔تاکہ سرحدی پٹی پر بسنے والے لوگوں کی مشکلات کم ہو سکے ۔کشمیر کونسل کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے کشمیر کونسل کی سکیموںکومکمل کروانے کے لیے کرداراداکرونگاانہوںنے کہاکہ ہمیںاب میرٹ کی کڑوی گولی نگلنی پڑے گی تاکہ میرٹ کے ذریعے غریب کابچہ بھی آگے نکل سکے ورنہ اگرہم ایسے ہی پانچ سال گزارکرچلے گئے پھرہم میںاورپیپلزپارٹی والوںمیںکوئی فرق نہیںہوگا کشمیریوںکالہورنگ لائے گااورکشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گاایل او سی کی آبادی کے حوالہ سے بتایاگیاکہ یہاںسے منتقل ہونے والے لوگ حکومت پربوجھ نہیںبنے بلکہ اپنے عزیزواقارب کے پاس چلے گئے یہ ان لوگوںکااعلیٰ ظرف ہے انشاء اللہ حالات پرسکون ہونگے اورمتاثرین اپنے گھروںکوواپس لوٹیںگے ایل اوسی کے متاثرین کے لیے گزارہ الائونس دینے کے حق میںہوںاس بارے وزیراعظم سے بات کرونگا 7 دسمبرکووزیراعظم نوازشریف مظفرآبادتشریف لارہے ہیںاورمجھے قوی امیدہے کہ وہ متاثرین اورریاست کی تعمیروترقی کے لیے بڑے اورانقلابی پیکج کااعلان کرینگے ۔وزیرمال بحالیات سردارفاروق سکندرنے کہاہے کہ صدرریاست کافتح پورتھکیالہ نکیال آمدپرشکریہ اداکرتے ہیںاورخوش آمدیدکہتے ہیں صدرریاست جس خاندان کے سپوت ہیںاس خاندان نے کشمیرکی آزادی کے لیے اپنی زندہ کھالیںاتروائیںاورموجودہ خطہ کی آزادی کے لیے بھرپورکردارادارکیانکیال سیکٹرکے علاقہ لنجوٹ میںبھی سدھن قبیلہ ہی کے 14افرادکی گردنیںانڈین کمانڈوزنے کاٹی تھیںجب سردارمسعودخان کوصدرریاست بنانے کی اطلاعات آرہی تھیںتو اس وقت سب سے پہلے میرے والدسردارسکندرحیات خان نے اس فیصلہ کاخیرمقدم کیااورسردارمسعودخان کی بطورصدرتعیناتی کودرست فیصلہ قراردیاانہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت ایل اوسی کے متاثرین کے لیے اڑھائی ارب روپے کی لاگت کی شیلٹرسکیم دے رہی ہے جس کے ذریعے ایل اوسی کے متاثرین ہنگامی حالات کے لیے شیلٹرزتعمیرکرسکیںگے وزیراعظم پاکستان بھی آزادکشمیرکے دورہ کے دوران بڑے بیل آئوٹ پیکج کااعلان کرینگے پی پی پی نے اداروںکوتباہ کیاسڑکوںکابراحال ہے ہم اس سسٹم کوبدلیںگے ریاست کانظام بہتراندازسے چلائیںگے عوامی مسائل حل کرینگے انہوںنے کہاکہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گاحالیہ بھارتی گولہ باری سے نکیال سیکٹرسب سے زیادہ متاثرہوابلکہ جب بھی حالات خراب ہوئے توسب سے زیادہ ٹارگٹ نکیال ہی کوکیاگیامتاثرین کابھرپورخیال رکھیںگے ایل او سی پردی جانے والی قربانیاںاورمقبوضہ کشمیرکے اندردی جانے والی قربانیاںرائیگاںنہیںجائینگی،وفاقی حکومت نے ایل اوسی پرشہیدہونے والے افرادکے ورثاء کوفی کس3لاکھ سے بڑھاکر10لاکھ روپے معاوضہ دینے کااعلان کیاہے جبکہ مکانات کے نقصانات پربھی لاکھوںمیںمددکی جارہی ہے یہ بڑاپیکج ہے جس پرہم وزیراعظم پاکستان کے مشکورہیں۔سابق وزیرسردارمحمدنعیم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرسے آنے والے مہاجرین کوحکومت گزارہ الائونس تودے رہی ہے میںحکومت کوتجویزپیش کرتاہوںکہ ایل اوسی کے متاثرین کوبھی گزارہ الائونس دیاجائے چونکہ گولہ باری کے دوران سرحدی پٹی پربسنے والے لوگوںکاجہاںجانی نقصان ہوتاہے وہاںمالی نقصان بھی ہوتاہے گزارہ الائونس کی صورت میںمتاثرین کسی حد تک اپنے پائوںپرکھڑے ہوسکتے ہیںانہوںنے کہاکہ پاکستان میںقائداعظم کے جانشین وزیراعظم نوازشریف کی حکومت ہے ان سے عوام کوبڑی توقعات ہیںوہ کشمیرکی آزادی کے لیے اپناکرداراداکرینگے آزادکشمیرحکومت خطہ کے اندرمیرٹ کوفروغ دے پیپلزپارٹی کے دورمیںسگریٹ کی ڈبیوںپربھی آرڈرجاری کیے گئے اورمیرٹ کی دھجیاںبکھیری گئیںایل اوسی کے علاقوںکی سڑکوں،بجلی اورپانی کے منصوبوںکومکمل کیاجائے تاکہ ان لوگوںکوریلیف مل سکے۔دریںاثناء آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کنٹرول لائن پر بھارتی جوج کی اشتعال انگیزی اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر منہ توڑ جواب دینے ،عوام کی سلامتی کو یقینی بنانے اور بھرپور دفاع پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔بہادر افواج پر اور اسکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر پوری قوم کو فخر ہے ۔کنٹرول لائن پر سرد گرم موسم اور مشکل ترین حالات میں راتوں کو جاگ کر دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دینے والے فوجی جوان اور افسران قوم کے ہیرو ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے نکیال سیکٹرمیںفوجی کیمپ میںبرگیڈ3-AKکے بریگیڈیئرراشدسعید کی طرف سے کنٹرول لائن کی صورتحال پردی گئی بریفنگ کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پربریگیڈئر راشد سعید نے بریفنگ میں بتایا کہ نکیال ،تتہ پانی سے چڑھوئی تک کنٹرول لائن کا علاقہ ہمارے بریگیڈ کی ذمہ داری ہے جس میں جندروٹ ،کریلہ کے علاقے بھی شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ کہ اس سیکٹر پر بھارتی گولا باری کے نتیجے میں 21افراد شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں نکیال سیکٹر میں 16افراد شہید ہوئے۔بھارت کی طرف سے سرجیکل سٹرائیک کے نام نہاد دعوے اور واقع اوڑی کے بعد بھارتی گولا باری میں شدت آئی اور کنٹرول لائن کے پار سے بھارتی توپ خانے کا استعنمال کیا گیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اُس پار آبادی کو نشانہ بنانے سے گریز کرتے ہوئے ایک ذمہ دار اور پیشہ ور فوج ہونے کا ثبوت دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی فوج کا تین گنا ذیادہ جانی نقصان کیا ۔بریگیڈئر راشد سعید نے صدر ریاست کو تجویز پیش کی کہ ایل او سی سے ملحقہ آبادیوں اور سکوں کے قریب کمیونٹی بنکرز بنانے کی ضرورت ہے ۔فوج نے چند ایک علاقوں میں ایسے بنکرز بنائے بھی ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو بنکرز میں منتقل کیا جا سکے۔بریگیڈئر راشد سعید نے صدر ریاست سے کہا کہ ایل او سی سے ملحقہ علاقوں نکیال ،کھوئی رٹہ ،تتہ پانی گوئی اور چڑھوئی کے ہسپتالوں میں عملے کی کمی کو پورا کیا جائے اور بھرپور طبی سہولیات فراہم کی جائیں ان ہسپتالوں میں سرجنز اور اوپریشنز کی سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ ایل او سی سے ملحقہ آبادیوں میں سو سے زیادہ ڈسپینسریاں اور فرسٹ ایڈ یونٹس موجود ہیں لیکن وہاں کوئی کام نہیں ہوتا عملہ اور ادویات موجود نہیں حکومتی سطح پر ان خامیوں کو دور کیا جائے اس موقع پر صدر ریاست نے بریگیڈئر راشد سعید کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیرِ اعظم،وزیرِ صحت اور سیکرٹری ہیلتھ سے بات کریںگے اور ایل او سی سے ملحقہ مراکزِ صحت کو فعال بناتے ہوئے سہولیات فراہم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نکیال (سرفرازحسین سے) آزادجموں کشمیرکے صدرسردارمسعودخان جب نکیال پہنچے توان کوریسٹ ہائوس میںپولیس کے چاق وچوبنددستے نے سلامی پیش کی اس موقع پروزیرمال سردارفاروق سکندر،سابق وزیرسردارمحمدنعیم خان،ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ایس پی چوہدری ذوالقرنین،ڈی ایس پی ریاض مغل،اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثاربھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نکیال (سرفرازحسین سے) آزادجموںکشمیرکے صدرسردارمسعودخان نے سابق وزیراعظم ،مرکزی سینئرنائب صدرمسلم لیگ ن سردارسکندرحیات سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی جوایک گھنٹہ سے زائدجاری رہی۔اس موقع پرصدرریاست نے سابق وزیراعظم کاشکریہ اداکیاکہ ا ن کی توانارائے کی روشنی میںانہیںصدرکے عہدہ پرنامزدکیاگیاصدرریاست نے کہاکہ یہ میرافرض بنتاتھاکہ میںآپ کے گھرآکرآپ کاشکریہ اداکروںاورساتھ ہی متاثرین ایل اوسی سے بھی ملوںجس پرسابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان نے کہاکہ آپ جیسے شخص کاصدرریاست بنناموجودہ کشمیرکی صورتحال کے پیش نظرازحدضروری تھاآپ ایک سینئرسفارتکاررہے ہیںاورآپ کاکشمیرایشو پرخاصا تجربہ بھی ہے اورآپ نے کام بھی کیامیںمحسوس کررہاتھاکہ بحیثیت صدرریاست آپ اپنے سفارتکاری کے تجربات کی روشنی میںمسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اورمسئلہ کشمیرکوعالمی ایوانوںتک پہنچانے کے لیے بھرپورکرداراداکرسکتے ہیںدونوںشخصیات نے پاکستان وآزادکشمیرکی سیاسی صورتحال لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میںبھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

راولاکوٹ ( سرفراز حسین سے ) جے کے این ایس ایف کے ضلعی چیئرمین رضوان رشید نے ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جاری جارجیت کی بھر پور مذحمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ خطہ کشمیر کی عوام اپنی حق آزادی کی آواز بلند کئے ہوئے ہے تو ا س صورتحال میں ہندوستانی اسٹبلشمنٹ کی طرف سے سر عام بد معاشی سامنے نظر آرہی ہے ۔ جے کے این ایس ایف شدید الفاظ میں مذحمت کرتی ہے اس عمل کی اور 10دسمبر کو ضلع پونچھ میں ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جاری جارجیت کے خلاف اور کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے ایک احتجاجی پروگرام رکھا گیا ہے ۔ 10دسمبر کوضلع پونچھ کے تمام کارکنان ، عہدیداران اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہندوستان کا کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ کشمیری عوام کی نسل کشی کرے اور نہ ہی پاکستان کا حق بنتا ہے کہ وہ خطہ کشمیر کے حالات خراب کرے ۔ ہمار ا موقف دو ٹوک ہے کہ جموں کشمیر نہ ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ خط کشمیر کی عوام پر کوئی بھی قابض قوتوں کی طرف سے مسلط نہ کی جائے ۔ ہم دنیا بھر میں جاری مظلوم قوتوں کی غیر جانبدارانہ حمایت کرتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ خطہ کشمیر کی تحریک ، تحریک آزادی پر اگر کوئی مکمل رول بناسکتا ہے تو وہ کشمیری عوام ہے ۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی عوام اور ہندوستانی عوام کیأ ساتھ ہماری کوئی جنگ نہیں ہے بلکہ ہم ان کا احترام کرتے ہیں انہیں بھی ہماری تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرنی چاہیے ضلع پونچھ کے تمام کارکنوں سے گزارش کروں گا کہ میڈیا میں کوئی بھی ایسی ڈسکیشن نہ کریں جو اشتعال بازی پر مبنی ہو ۔ ہم جموں وکشمیر کو آزاد خود مختار ریاست کی بنیاد پر دیکھتے ہیں اور کسی بھی ا یسے فیکشن کو آن نہیں کرتے جنکا عمل تحریک کو نقصان دے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولاکوٹ ( سرفراز حسین سے) ہم خالق وصی کو ممبر کشمیر کونسل بننے پر دل کی اتھاہ گرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے بے باک مخلص نڈر اور مسلم لیگ ن کے بانی سردار خالق وصی کو پونچھ بالخصوص یونین کونسل ٹائیں حلقہ نمبر چار سے ہماری نمائندگہ کیلئے منتخب کیا ۔ ہم ان لوگوں کا بھی شکریہ اد اکرتے ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہوتے ہوئے بھی ہماری جماعت کو ووٹ نہ دیا ۔ ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ انشاء اللہ حلقہ چار خالق وصی انتہائی محنت اور لگن سے کام اور ترقی کریں گے جو کہ مسلم لیگ ن کا ویژن اور مشن ہے ۔ راستے بنانا ،سڑکیں بنانا صدقہ جاریہ ہے جو کہ ہمارے قائدمیاں نواز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر انشاء اللہ کشمیر کو چار چاند لگا دیں گے ۔ اجلاس سے مسلم لیگ ن کے کارکنان کے علاوہ یونین کونسل تھوراڑ سردار منصف خان ، جنرل سیکرٹری خضر حیات یونین کونسل ٹائیں ہمایوں صادق سنیئر نائب صدر حلقہ نمبر چار صد ریونین کونسل ٹائیں صوبیدا ر(ر) فاروق ، سنیئر نائب صدر صوبیدار (ر) اخلا ق حسین شاہ ، نائب صدر صدر سردار مقصود خان ٹائیں ، سردار منشاد انقلابی ، سردار جبار ، سردا رمحمد جاود اقبال ، سردا رکبیر خان گہل ، سردا رجاوید اشرف ، سردا ررفاقت حسین ، سردار عابد حسین نے تمام مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی طرف سے مبارکباد دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دہر بازار(خصوصی رپورٹ سرفراز حسین سے) خان بہادر خان کے مشیر بننے سے متعدد لیگیوں کے خواب چکنا چور،جھنڈی جھنڈی کرنے والوں کو جھنڈی ہو گئی، متعدد لیگی جماعت چھوڑنے کا سوچنے لگے، خان صاحب کو مشیر ہی بننا تھا تو پیپلزپارٹی میں آ جاتے، تفصیلات کے مطابق حلقہ ایل اے اٹھارہ پونچھ دو کے ممبر اسمبلی خان بہادر خان کو وزیر نہ بنایا گیا جبکہ ان کو مشیر بنایا گیا،مشیر بننے سے ہجیرہ سے تعلق رکھنے والے متعدد لیگی جو خان صاحب کے صدر بننے اور خود کی مشیر ی کی خواب دیکھ رہے تھے انکے خواب چکنا چور ہوگئے،دہر بازار میں کچھ جیالوں نے لیگیوں کو یہاں تک کہہ دیا کہ اگر خان صاحب کو مشیر ہی بنانا تھاتو پیپلزپارٹی میںہوتے ہم نے ویسے ہی مشیروں کی جھڑی لگائی ہوئی تھی،مشیر بننے سے حلقہ دو میں ن لیگ کے دھڑے میں پھوٹ پڑ گئی جبکہ عنقریب ایک دھڑہ ن لیگ کو خیر آباد کہہ دے گا،البتہ ایک دھڑہ ان ہائوس تبدیلی کی امیدیں بھی لگائے بیٹھا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دہر بازار (خصوصی رپورٹ سرفراز حسین سے) متاثرین ایل او سی کو تنہاء چھوڑ دیا گیا،ہیلی پہ دورے کرنے والے وزیر اعظم کو بٹل سیکٹر پر بسنے والوں کی فکر ہی نہیں،متعدد لوگ زخمی ہوئے متعدد کے گھر تباہ ہوئے مگر کوئی حال پوچھنے تک نہ آیا،آٹا 50%رعایت کے دعوے بھی ہوائی نکلے،متاثرین کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے،ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس دہر بازار کے رہنمائوں سردار نوید سدوزئی اور محمد ساجد سدوزئی نے کیا،انہوں نے کہاکہ حلقہ ایل اے سترہ اور ایل اے اٹھارہ دونوں برائے انڈین فائرنگ کی زد میں ہیں،متعدد لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر گئے ہیں،علاقہ کی سڑکیں ،ادارے کھنڈرات کے مناظر پیش کر رہی ہیں علاقہ میں موبائل سروس نہیں دہر بازار ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی ہونے کے باوجود ایمبولینس موجود نہیں،اور وزیر اعظم یورپ گھومنے گئے تھے،مقام افسوس ہے،اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لیں،

AJK News

AJK News

AJK News

AJK News