قائد اعظم گولڈ کپ سائیکل ریس 25 دسمبر کو منعقد ہو گی

Bicycle Races

Bicycle Races

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے قائد اعظم گولڈ کپ سائیکل ریس مورخہ 25 دسمبر 2016ء بروز اتوار صبح ساڑھے آٹھ بجے منعقد ہوگی ریس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کرینگے ریس کا آغاز وزیر اعلیٰ ہائوس سے ہوگا۔

شہر کے مقرر کردہ راستوں کا چکر لگا کر ریلوے اسٹیڈیم ایم اے جناح روڈ پر ریس کا اختتام ہوگا ۔ریس کے انعقاد کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان ،آرگنائزنگ سیکریٹری بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد اور آرگنائزر باران بلوچ ہونگے۔