قائد اعظم محمد نواز شریف کی 66 ویں سالگرہ آج فرانس میں بھی منائی گئی

Quaid-e-Azam

Quaid-e-Azam

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی 66ویں سالگرہ آج فرانس میں بھی منائی گئی ،پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ہاوس میں خصوصی تقریب ہو ئی اور کیک کاٹا گیا ۔تفصیل کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی 66ویں سالگرہ آج فرانس میں بھی نہیایت جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ،پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ہاوس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بھی آج 66 ویں سالگرہ تھی ۔قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ مشترکہ طور پر منائی گئی اور کیک کاٹا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ملک پاکستان آزاد کروا کر دیا اور میرے قائد میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک میں محفوظ کر کے دیا ۔پاکستان پر قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد محترم کا احسان ہے جو ہماری قوم صدیوں تک یاد رکھے گی ۔

ا س موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر چوہدری شمروز الہی گھمن ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر ،صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ،سینئر نائب صدر منظور جنجوعہ ۔نائب صدر چوہدری محمد فردوس نائب صدر ڈاکٹر محمد افضل ۔نائب صدر سبط مذمل ،وائس چیئرمین حاجی مذمل حسین ،آرگنائزر چوہدری تاج دین سکھیرا۔اور سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان نے میاں محمد نواز شریف کو اپنی زندگی کے 66سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔اور قائد اعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اور میاں محمد نواز شریف کی درازی عمر کی دعا بھی کی ۔