قائد اعظم ٹرافی کے لئے نیشنل بنک کرکٹ ٹیم کا اعلان۔ ٹیم کی قیادت ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کرینگے

National Bank of Pakistan

National Bank of Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان نے قائد اعظم ٹرافی کے لئے نیشنل بنک کرکٹ کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ،ٹیم کی قیادت ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کرینگے۔جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نوید سرور، رمیز راجہ جونیئر، حمزہ پراچہ، احسان علی، عثمان صلاح الدین ،فیصل مبشر ،نوید یاسر ،قیصر عباس ،کامران غلام ،ایم بلال آصف ،علی منظور ،محمد عاطف جبار ،آفاق احمد ،الطاف احمد ،گوہر شاہ ،زوہیب احمد ،فیضان خان (وکٹ کیپر) ،یاسر حسین اور ایم زاہد شامل ہیں جبکہ نیشنل بنک کرکٹ ٹیم کے کوچ نعمان اللہ ،کوارڈینٹر سعید آزاد اور منیجر محمد جمیل ہونگے ،کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں منعقد ہوگا۔

دریں اثناء نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے کھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ نوجوان کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی میں اپنی بہتر کا رکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل بنک کا نام روشن کرینگے انہوں نے نیشنل بنک کے صدر کی جانب سے NBPکرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان نے ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید کو نیشنل بنک کرکٹ ٹیم کا کپتان نامزدگی پر دلی مبارکباد پیش کیا ہے۔
جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر