اذلان شاہ ہاکی کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 4 گول سے پچھاڑ دیا

 Australia vs Pakistan

Australia vs Pakistan

کوالالمپور (جیوڈیسک) اذلان شاہ ہاکی کپ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ یکطرفہ رہا، عالمی چیمپئن کی جانب سے پہلا گول بلیک گوورز نے پنیلٹی کارنر پر کیا۔

ہاف ٹائم کے بعد کوکا بُوراز نے مزید تین گول سکور کئے۔ گرین شرٹس کوئی گول نہ کر سکے۔ پاکستان کی ایونٹ میں یہ دوسری مسلسل شکست ہے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت بارہ اپریل کو مدمقابل ہونگے۔