اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ ملائیشیا نے بھی پاکستان کو شکست دیدی

Hockye

Hockye

کوالا لمپور(جیوڈیسک) ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شکستوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے اور بھارت سے عبرت ناک شکست کے بعد گرین شرٹس کو ملائیشیا کی ٹیم نے بھی ہرا کر اسے اسکور ٹیبل پر اور بھی نیچے بھیج دیا۔

ملائیشیا نے میچ کے آغاز میں ہی پاکستان کے گول پوسٹ پر حملے شروع کردیئے اور کچھ دیر بعد گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی جب کہ واضح طور پر شکست خوردہ نظر آنے والی پاکستانی ٹیم تمام ترکوششوں کے باجود مخالف ٹیم کے خلاف کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ ملائیشیا کی ٹیم نے 0-1 سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کو پوائنٹس ٹیبل پر اوربھی نیچے دھکیل دیا ہے۔ آج کے میچ کے بعد ملائیشیا 5 پوائنٹس کے ساتھ 5

ویں اور پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ 6 پوزیشن پر آگیا ہے۔
ایک اور میچ میں پاکستان کو یکطرفہ شکست دینے والی بھارتی ٹیم کیویز کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کھاگئی جس کے بعد بھارت کو فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے آخری میچ میں ملائیشیا کو شکست دینا ہوگی جب کہ ناکامی کی صورت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا کی ٹیم سے ہوگا۔