130بیویاں، 203 بچے، نائیجیریا کا 93 سالہ رہائشی چل بسا

Baba Masaba

Baba Masaba

ایک سوتیس بیویاں، 203 بچے رکھنے والا نائیجیریا کا 93سالہ رہائشی چل بسا۔ محمد بیلو ابوبکر بابا مسابا کے نام سے مشہور تھا۔

2008 میں اس کی 86 بیویاں تھیں، بابا مسابا کا کہنا تھا کہ میں خواتین کے پیچھے نہیں جاتا، وہ میرے پاس آتی تھیں۔

بابا مسابا93 برس کی عمر میں علالت کے سبب چل بسا ، تاہم بیماری کا علم نہ ہو سکا، اس کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نائیجیرین میڈیا کے مطابق سال 2008 میں مسابا کی 86 بیویاں تھیں ، جب وہ میڈیا کا مرکز بنا اور اس کی موت کے وقت یہ تعداد 130 تک پہنچ چکی تھی۔