بابر علی نے دوبارہ فلموں میں کام کرنے کیلئے ہاں کر دی

Babar Ali

Babar Ali

لاہور (جیوڈیسک) فلمسٹار بابر علی جن کا فلمی کیریئر ہدایت کار سید نور کی اردو فلم جیوا سے ہوا تھا اب دوبارہ فلموں میں کام کرنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں۔

بابر علی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ وہ اپنے طویل فلمی سفر کے بعد اب نئی فلمیں بہت سوچ سمجھ کر سائن کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فلموں کے موضوعات اور کہانی سمیت دیگر شعبے بھی تبدیل ہو گئے ہیں۔ا

س لیے اب نئے تعلیم یافتہ نوجوان زیادہ اچھی فلمیں بنا رہے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ امید ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری پہلے سے زیادہ بہتر انداز سے ترقی کرے گی۔