بابر اعوان نے 21 سال بعد پی پی چھوڑ دی، پی ٹی آئی میں شامل

Babar Awan and Imran Khan

Babar Awan and Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں بابر اعوان کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتا ہوں، حکمران کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

سنگاپور اور ملائیشیا ہم سے آگے نکل گئے ہیں، کرپشن اور منی لانڈرنگ کیلئے اداروں کو تباہ کیا گیا، گاڈ فادر نے تمام اداروں پر قبضہ کر رکھا ہے، ملک کے ادارے مضبوط ہونے سے تبدیلی آئے گی۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کی بھی تحریک انصاف میں بہت جد و جہد ہے، ہماری جماعت میں صرف ایک پارٹی سے لوگ نہیں آ رہے، خیبر پختونخوا میں دیگر جماعتوں سے بھی لوگ شامل ہو رہے ہیں۔

تحریک انصاف میں شمہولیت اختیار کرنے والوں نے کوئی مطالبہ نہیں کیا، وزیر اعظم پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

پانامہ کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں ثابت ہوا کہ ہمارے ادارے تباہ ہوئے ہیں، ن لیگ نے مجھ پر الیکشن کمیشن میں چار پانچ کیس دائر کئے ہیں۔