بابرا شریف کی طویل عرصہ بعد پردہ اسکرین پر واپسی ہو گئی ہے

Babra Sharif

Babra Sharif

لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکارہ بابرا شریف کی طویل عرصہ بعد پردہ اسکرین پر واپسی ہوگئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے ’’ٹو پلس ٹو‘‘ کے نام سے بننے والی فلم سائن کی ہے جس میں علی عظمت، عروہ حسین، بلال اشرف، سلیم معراج اور مصطفی قریشی جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔

مذکورہ فلم کی نوے فیصد عکسبندی گزشتہ برس کراچی اور حیدرآباد کے مضافات میں کی گئی۔ اس میں وہ اداکار بلال اشرف کی والدہ کا کردار کر رہی ہیں۔

بابرا شریف کی آخری فلم 1997ء میں ’’گھائل ‘‘ ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں ہدایتکارہ سنگیتا نے فلم ’’سماج‘‘ میں شان کے مقابل سائن کیا، مگر بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر یہ چند دن کی شوٹنگ سے آگے نہ بڑھ سکی۔’’ٹو پلس ٹو‘‘ کو ڈسٹری بیوشن کلب کے تحت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کریگا۔