بچے کے دماغ سے قینچی نکالنے کا کامیاب آپریشن

Baby Brain Operation

Baby Brain Operation

جدہ (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پیچیدہ آپریشن جدہ کے شاہ فہد میڈیکل کمپلیکس میں کیا گیا۔ تین گھنٹے طویل اس آپریشن میں ڈاکٹروں نے بچے کی کھوپڑی کو لیزر کی مدد سے کاٹ کر دماغ میں پیوست قینچی نکالی۔ آپریشن کے بعد بچہ اب تیزی کے ساتھ صحت مند ہو رہا ہے۔

شاہ فہد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر احمد زکی کے مطابق بچے کو ایمرجنسی کی حالت میں ہسپتال کے شعبہ حادثات میں لایا گیا تھا جس کے دماغ میں قینچی پیوست ہو گئی تھی۔ بچے کو بہت زیادہ تکلیف تھی۔ بچے کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ بچے کے ہاتھ میں قینچی تھی۔ اس کے ساتھ کھیلتے ہوئے وہ گر پڑا اور قینچی ماتھے سے دماغ میں پیوست ہو گئی۔