باچا خان یونیورسٹی، سیکیورٹی انتظامات ایف سی نے سنبھال لیے

Bacha Khan University

Bacha Khan University

پشاور (جیوڈیسک) باچا خان یونیورسٹی میں سیکیورٹی انتظامات ایف سی نے سنبھال لئے، ایف سی کی ایک پلاٹون تعینات کر دی گئی۔

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں سیکورٹی کیلئے انتظامیہ نے ایف سی کی ایک پلاٹون کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو یونیورسٹی کے ارد گرد کی حفاظت کے فرائض انجام دینگے جبکہ ان کی نگرانی کیلئے پاک آرمی کے ریٹائرڈ کرنل کو تعینات کیا گیا ہے۔

باچا خان یونیورسٹی کی سیکورٹی کو مزید بہتر کرنے کیلئے آٹھ پولیس اہلکاروں کی مستقل ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ ایلیٹ فورس سے تعلق رکھنے والے یہ اہلکار کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔