امیتابھ اور دپیکا کی فلم ’’پیکو‘‘ نے سال کی ’’بہترین فلم‘‘ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Piku

Piku

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم’’پیکو‘‘ نے انڈین فلم فیسٹول میلبورن میں سال کی ’’بہترین فلم‘‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

بالی ووڈ ڈائریکٹر شوجیت سرکار کی فلم’’پیکو‘‘ باپ اور بیٹی کی لازوال محبت پرمبنی ہے جب کہ فلم میں اداکارامیتابھ بچن ،عرفان خان اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تاہم فلم کی کامیابیوں کا سفر اب بھی جاری ہے۔

فلم’’پیکو‘‘باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے جب کہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری انڈین فلم فیسٹول میں بھی فلم’’پیکو‘‘ کو سال کی ’’بہترین فلم‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ فلم ’’پی کے‘‘ کو ’’پیوپل چوائس‘‘فلم کے اعزازسے نوازا گیا۔