پسماندہ بائیزئی سب ڈویژن

Pasmindah Baizai Sub Division-Mohmand Agency

Pasmindah Baizai Sub Division-Mohmand Agency

تحریر : شکیل مومند
مہمند ایجنسی کے سب ڈویژن خوئیزئی بائیزئی پاک افغان سرحد پر واقع علاقہ ہے۔ جہاں پر مختلف اقوام آباد ہیں۔ بائیزئی موسی خیل۔ عیسی خیل، اتمرخیل، کوڈا خیل، خوگہ خیل، میروخیل، بارا خیل، خوئیزئی ، خادی خٰیل، طوطاخیل، راوت خیل، میمناخیل اقوام رہتے ہیں۔یہ علاقہ 130 مربع کلومیٹر ہیں۔ اپریشن کی وجہ سے یہاں پر بہت سے لوگوں نے نقل مکانی کی اور واپس اپنے علاقوں میں آباد ہورہے ہیں۔ان پسماندہ علاقوں میں تیس فیصد بجلی کی سہولیات ہیں اور ستر فیصد علاقوں میں اندھیری راج ہیں ۔نہ ہی صحت کے مراکز اور نہ مواصلات کا نظام موجود ہیں۔

لوگ کھیتی باڑی کے لئے وہی پرانی اور پرسودہ طریقے استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔اب بھی بہت ایسے علاقے ہیں جو جوہڑ کا پانی پیتے ہیں ۔ ایک لاکھ پر مشتمل ابادی کے لئے نہ کوئی ہائیر سیکنڈری سکول، اور نہ کوئی کالج ہیں۔ بعض جگہوں پر ہائی اور مڈل سکول نہ ہونے کی وجہ سے بچے سکول چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اور مال مویشی چھرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

Pasmindah Baizai Sub Division-Mohmand Agency

Pasmindah Baizai Sub Division-Mohmand Agency

سب ڈویژن میں پینے کا صاف پانی بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔خواتین چشموں اور میلوں دور پانی سروں پر لاکر اپنے گھریلوی ضروریات پوری کرتی ہیں۔بائیزئی سب ڈویژن میں وٹرنری ہسپتال غیر فعال ہونے کی وجہ سے یہاں کے مال مویشی معمولی بیماریوں کی سے مرجاتے ہیں۔یہاں کے زیادہ تر لوگ محنت مزدوری کے لئے سعودی عرب اور ملک کے دوسرے شہروں میں مقیم ہوجاتے ہیں۔اپر مہمند کا علاقہ خشک دروں پر مشتمل ہیں لوگ پہاڑوں کے دامنوں پر رہتے ہیں۔

مشہور چوٹیاں جن میں علازئے ، سلالہ پر برف پڑتی ہیں زیر زمین پانی کی سطع بھی سو گز سے لیکر ایک سو بیس گز تک ہیں۔ اسی فیصد علاقوں میں اج تک بجلی کی سہولت میسر نہیں ہیں۔ یہاں صرف بروقت بارش کی صورت میں گندم اور جو کے فصل کاشت کرتے ہیں۔یہاں ملازمین کی تعداد اور شرخ خواندگی کے برابر ہیں۔

بائیزئی سب ڈویژن میں اب پولیٹیکل انتظامیہ کا کمپلیکس بھی قائم ہوچکا ہیں، جہاں پر اے پی اے اور ان کا عملہ عوام کی خدمت کے لئے پیش ہوتے ہیں۔بنیادی سہولیات اور ترقی ہر شہری کا حق ہیں۔ سابقہ پولیٹیکل ایجنٹ وقار علی خان خاص کر بائیزئی سب ڈویژن کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے بے شمار اقدامات کئے ہیں۔ گورنر سردار مہتاب احمد خان نے اس علاقے کے لئے تیس کروڑ روپے کا خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کیا تھا جو مختلف ترقیاتی کاموں پر خرچ ہونگے جس کا باقاعدہ اغاز عنقریب ممکن ہیں۔ مختلف دور میں ایم این اے اور سینیٹرز نے یہاں کی باسیوں نے ساتھ جھوٹے وعدے کئے ہیں۔

Pasmindah Baizai Sub Division-Mohmand Agency

Pasmindah Baizai Sub Division-Mohmand Agency

بائیزئی سب ڈویژن کے لوگ محنت کش اور سادہ مزاج ہیں ۔ اپر مہمند میں واقع تاریخی مقام زیارت غاخے بھی اہمیت کا حامل ہیں کیونکہ سینکڑوں سالوں سے مہمند قبائل بڑے اور قومی جرگے اور فیصلے اس مقام پر کرتے تھے۔خوش ائند بات یہ ہیں کہ سب ڈویژن اٹا کے مقام پر پریس کلب کا قیام عمل میں لایا گیا ہیں۔ ان سب ڈویژن میں غیر سرکاری تنظیموں نے بھی خاص کردار ادا نہیں کیا ہیں پاک افغان راستہ بند ہونے کی وجہ سے بھی یہاں پر تجارت مکمل طور پر غیر پعال ہو چکا ہیں۔

بائیزئی سب ڈویژن میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 132kv گریڈ سٹیشن منظور ہوا ہیں ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سروے جو کہ بعض مفاد پرست عناصر کی وجہ سے ان سب ڈویژن کے فامز سرد مہری کے نظر ہوچکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی کوششوں کی وجہ سے سروے کا اعلان ہو چکا ہیں۔

حالیہ ایک جرگہ باہائی ڈاگ کے مقام پر منعقد ہوا جس میں انتظامیہ کی طرف سے سات کمیونٹی سکولز کا اعلان کیا گیا ہیں جن میں تین لڑکیوں اور چار لڑکوں کے لئے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہیں کہ یہاں پر سڑکوں کی جال بچھائی جائے ۔ بجلی کی ترسیل کو ممکن بنایا جائے، صحت کے مراکز بنائے جائے ۔ہماری دعا ہیں کہ بائیزئی سب ڈویژن آباد اور خوشخال رہے۔ خوشخال فاٹا خوشخال پاکستان۔

Shakeel Crdo

Shakeel Crdo

تحریر : شکیل مومند