خراب موسم : لاہور ائیرپورٹ پر قومی و بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول متاثر

PIA

PIA

لاہور (جیوڈیسک) موسم کی خرابی کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر بین الاقوامی اور قومی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ سے لاہور آنے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی، پی کے 760 تین بجے کے بجائے شام سات بجے لاہور پہنچے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلگت اور سکردو جانے والی دونوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

گلگت اور سکردو کے لئے کل خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔