بادالونا: منہاج ویمن لیگ کے زیر اہتمام نبی امن و رحمت کانفرنس کے عنوان سے یورپ کی سب سے بڑی محفل میلاد

Europe  Milad

Europe Milad

بارسلونا (یوسف چوہدری) منہاج ویمن لیگ بادالونا(سپین) کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2015ء کو نبی امن و رحمت کانفرنس کے عنوان سے یورپ میں خواتین کی سب سے بڑی محفل میلاد النبی ۖکا اہتمام سپورٹس ہال ییفیا ہ میں کیا گیا جہاں پر سینکڑوں کی تعدادمیں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی ،اس موقع پر محفل کی منتظمہ کمیٹی کی جانب سے اسپورٹس ہال میں نصب اسٹیج کی خوبصورت جھنڈوں سے زیب آرائش کی گئی تھی جبکہ خواتین کیلئے نیچے بیٹھنے کے علاوہ نشستوں کااہتمام بھی تھا محفل کاباقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔

جس کے بعدنعت خوان بچیوں نے دف کے ساتھ ساتھ مختلف انداز میں بارگاہ نبوی ۖمیں نذرانہ عقیدت پیش کیے جس کے دوران ہال سرکار کی آمد مرحبا ، نعرہ تکبیر ، نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری سے گونجتا رہا ۔ محفل کی خاص بات یہ تھی کہ خصوصی طور پر موئے مبارک کی زیارت کا اہتمام بھی موجود تھا جو کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد صادق قریشی الازہری برطانیہ سے خصوصی طور پر اپنے ساتھ لیکر آئے تھے اس موقع پر علامہ محمد صادق قریشی نے سیرت رسول ۖاور زیارت موئے مبارک پر مدلل خطاب فرمایا جبکہ محفل کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے منسلک مختلف خواتین عہدیداران نے بھی میلاد شریف کے حوالہ سے قران و حدیث کی روشنی میں بیانات فرمائے۔ کامیاب محفل کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا، بادالونا اور اسپتالیت کے جملہ عہدیداران کی طرف سے منہاج ویمن لیگ اور منہاج القرآن بادالونا کو خصوصی مبارک باد دی گئی۔