بدین انتظامیہ کی بے حسی، قبضہ مافیا کا راج

Badin Qabristan

Badin Qabristan

بدین (عمران عباس) بدین انتظامیہ کی بے حسی، قبضہ مافیا کا راج، سیوریج کا گندہ پانی اقلیتی برادی کے قبرستان میں داخل، قبرستان پانی میں ڈوب گیا، قبضہ مافیا کی جانب سے قبرستان کے لاکھوں روپے کی مالیت کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش۔

بدین کے علاقے واٹر سپلائی کے قریب قائم اقلیتی برادری کے قبرستان میں قبضہ مافیا کی جانب سے سیوریج کا گندہ پانی چھوڑ کر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انتظامیہ کی بے حسی اور نااہلی کے باعث قبضہ مافیا کی آنکھیں قبرستان کے لاکھوں روپے کی مالیت کے قیمتی پلاٹ پر اٹک گئیں ہیں جس کے بعد قبضہ مافیا نے قبرستان میں گندہ پانی چھوڑ کر قبرستان کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔

اقلیتی برادری کا قبرستان اس وقت پانی میں ڈوب چکا ہے جس سے قبرستان کا تقدس پامال کیا جا رہاہے اور محکمہ ٹی ایم اے ، ضلعی انتظامیہ بھی اس افسوس ناک عمل میں شامل ہے۔