بدین میں بھی ایم ڈبلیو ایم نے شاہنواز چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی

Badin MWM

Badin MWM

بدین (عمران عباس) پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی اور اس پر حکومت کی جانب سے خاموشی کے خلاف ملک بھر کی طرح بدین میں بھی ایم ڈبلیو ایم نے شاہنواز چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

شیعہ نسل کشی پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک گیر احتجاج کے اعلان کے بعد بعد نمازِ جمعہ ایم ڈبلیو ایم بدین کی جانب سے شاہنواز چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماءسید نادر علی اور دیگر رہنماﺅں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی ، پشاور، پارہ چنار اور ملک کے دیگر شہروں میں شیعان حیدرکرار کو قتل کرکے ان کی نسل کشی کی جارہی ہے اور اس پر ریاستی اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، رہنماﺅں نے مزید کہا کہ شیعوں کی نسل کشی بند کرنے میں حکومت نے کوئی کاروانی نہیں کی تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے ۔