بدین اینٹی کرپشن کا کچی آبادی کے آفس پر چھاپہ

Badin Anty Corroption

Badin Anty Corroption

بدین (عمران عباس) بدین اینٹی کرپشن کا کچی آبادی کی آفیس پر چھاپہ، رشوت لیتے ہوئے افسر گرفتار،نشاندھی پر ڈائریکٹر کچی آبادی حیدرآباد بھی گرفتار،مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق بدین کے گل محمد میمن نامی شخص نے اینٹی کرپشن آفیس میں درخواست دائر تھی کہ کچی آبادی کا افسر پلاٹ کی داخلا کے لیئے مجھ سے رشوت طلب کررہا ہے ،جس پر اینٹی کرپشن کے سرکل افسر ساجد منیر شاہ اور اس کی ٹیم نے چھاپا مارکر کچی آبادی کے افسر رفیق آرائیںکو 65ہزار نقد رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

گرفتار ہونے والے افسر کی نشاندھی پر ڈائریکٹر کچی آبادی حیدرآباد رستم لاشاری کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔