بدین کے نواحی شہر کھوسکی میں موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ٹرک سم نالے میں جا گری

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی شہر کھوسکی میں موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ٹرک سم نالے میں جا گری، ایک شخص جاں بحق دو شدید زخمی۔۔
کھوسکی کے نواحی علاقے آرمی فارم روڈ پر خربوزے کے باردانے سے لدا ٹرک سامنے آنے والے موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے قریبی سم نالے میں گر کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 40 سالہ محمد افضل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ ڈرائیور محمد عدنان اور موٹر سائیکل سوار احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیئے بدین کی انڈس سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے، دوسری جانب جاں بحق ہونے والا شخص ٹرک مالک تھا جس کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ان کے آبائی علاقے روانہ کردی گئی۔۔۔