بدین کی خستہ حالی پر بل آخر نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر بدین کو رحم آ ہی گیا

Badin DC Visit

Badin DC Visit

بدین (عمران عباس) بدین کی خستہ حالی پر بل آخر نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر بدین کو رحم آہی گیا، بدین شہر کا پیدل گشت کرکے، متعلقہ افسران کی کھیچائی اور 24 گھنٹوں میں شہر کی صفائی کا حکم بھی دے دیا ،شہریوں نے شکایتوں کے انبار لگادیئے۔

یوں تو بدین مسائل سے بھرا پڑا ہے لیکن جو حکمران اور انتظامیہ کی توجہ کے مین مسائل ہیں ان میں سےپینے کا صاف پانی، شہر سے گندے پانی اور گندگی کا اخراج اور ناجائز تجاوزات شامل ہیں ، بدین میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر بدین شوکت حسین جوکھیو نے اچانک بدین کا دورا کیا اور اللہ والا چوک سے لیکر بدین واٹر سپلائی تک پیدل گشت بھی کیا۔

شہر بھر میں جمع ہونے والی گندگی ، گندے نالوں میں بھر پانی دیکھ حیران رہ گئے اور سینٹری انچارج ، میونسپل انجینئر اور دیگر متعلقہ حکام پر برس پڑے، شہریوں کی جانب سے پینے کے پانی کی قلت کی شکایات پر ڈی سی بدین واٹر سپلائی پہنچ گئے جہاں پر نصب کی جانے والی مشینوں کی خستہ حالی پر بھی میونسپل انجینئر پر برس پڑے اور متعلقہ عملداروں کو 24 گھنٹوں کا الٹیمٹم دیتے ہوئے کہا کہ میں پھر آؤں گا اور شہر کی حالت میں فرق نہیں آیا تو سب کو جیل بھیج دوں گا۔

یاد رہے کہ سابقہ ڈی سی بدین کبھی بھی عوام سے نہیں ملے اور ناہی انہیں عوام نے کبھی بھی دیکھا تھا، اس موقع پر اے ڈی ٹو بدین عمران الحسن بھی ڈی سی بدین کے ہمراہ تھے۔