بدین: نہروں میں پانی کی قلت کے خلاف بھوکھ ھڑتال جاری

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی علاقوں کی نہروں میں پانی کی شدید قلت کے خلاف آبادگاروں کی بھوکھ ھڑتال جاری، پریس کلب کے سامنے بغیر وضو عید نماز ادا کی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق بدین کے آبادگاروں کی پینے کے پانی اور زرعی پانی کی قلت کے خلاف عید کے دن بھی بھوک ہڑتال جاری رہی، گنج بحر شاخ، مور شاخ اور قاضیہ واہ سب ڈویزن میں پچھلے دو ماہ سے پانی کی قلت کے خلاف گذشتہ 10 روز سے آبادگاروں کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور علامتی بھوکھ ہڑتال جاری ہے۔

جبکہ عید کے دن ایک سو سے زائد آبادگاروں نے منٹھار علی بھٹی، بابو مندھرو، اسحاق بھٹی، میر حسن لنڈ، یوسف لنڈ، اور دیگر کے سربراہی میں بدین پریس کلب کے سامنے روڈ پر بغیر وضو عید نماز ادا کی، آبادگاروں کا کہنا تھا کہ کسے شوق ہے کہ وہ عید اپنے بچوں سے دور راستوں پر گذارے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت کے باعث ہماری زمینیں تو بنجر ہورہی ہیں لیکن پینے کے پانی کی قلت کے باعث اب ہمارے بچے مررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ایک دو روز میں ایریگیشن افسران کا گھیراؤ کرینگے اور پھر جو بھی نقصان ہوا اس کی ذمہ داری بدین کے منتخب نمائندوں پر ہوگی، انہوں نے کہا کہ پانی ہمارابنیادی حق ہے جو ہمیں ملنا چاہئے اور وہ پانی ایریگیشن افسران ملک کر بیچ رہے ہیں جسے ہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرسکتے۔

Badin Press Club Eid Prayer

Badin Press Club Eid Prayer