بسلسلہ ولادت مولا علی علیہ السلام کے سلسلے میں جشن عقیدت و احترام سے منایا گیا

Hazrat Ali R A

Hazrat Ali R A

بسلسلہ ولادت مولا علی علیہ السلام کے سلسلے میں جشن عقیدت و احترام سے منایا گیا
بدین (عمران عباس) بسلسلہ ولادت مولا علی علیہ السلام کے سلسلے میں ضلع بدین میں جشن مولود کعبہ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا، ضلع بدین کی پانچوں تحاصیل ٹنڈو باگو، ماتلی، تلہار، گولاڑچی کے ساتھ ضلعی ہیڈ کواٹر بدین میں رات 8بجے مرکزی امام بارگاھ شاھنوازچوک سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی

جس میں خواجہ جماعت، مجلس وحدت مسلمین، سندھ شیعہ آرگنائزیشن کے علاوہ شہر کے چھوٹے بڑے امام بارگاہوں سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ریلی شجاعت علی خواجہ،غلام رضا خواجہ، غلام حسنین خواجہ،انصار حسین پنجتنی، ڈاکٹر مختیار خواجہ، عاشق علی خواجہ، ریاض الحسن، سرفراز، عمران عباس، غلام رضا خواجہ، عرفان علی ملاح،امان اللہ کورائی اور دیگر کی رہنمائی میں اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گذرتی مہران چوک پہنچی جہاں پرعلامہ نادر شاھ نے مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت پر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

بعد میں ریلی واپس مرکزی امام بارگاھ پر اختتام پزیر ہوئی جس کے بعد مرکزی امام بارگاھ کاشانۂ زینبیہ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں عالم دین علامہ فرقان حیدر عابدی نے مولا علی علیہ السلام کی شان میں مولا علی کے فضائل اورکرامات کے ساتھ نذرانہ عقیدت پیش کیا،محفل میلاد کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔