بدین کے قدیم قبرستان شاہ قادری میں آٹھ دن قبل دفن ہونے والے دو معصوم بچوں کی مبینہ طو ر پر لاش گم ہونے کی اطلاعات

Badin Qabristan

Badin Qabristan

بدین (عمران عباس خواجہ) بدین کے قدیم قبرستان شاہ قادری میں آٹھ دن قبل دفن ہونے والے دو معصوم بچوں کی مبینہ طو ر پر لاش گم ہونے کی اطلاعات، قبر کھودنے کے بعد لاشیں موجود نہیں تھیں، مقامی لوگوں اور درگاہ شاہ قادری کے متولی کی جانب سے پولےس کو اطلاع کرنے کے باوجود بھی پولےس نا پہنچ سکی قبروں سے لاشیں غائب ہونے سے لوگوں میں خوف وہراس۔

بدین کے قدیمی قبرستان شاہ قادری میں انتظامیہ کی نااہلی اور کہی بار قبر کی مبینہ کھداہی کے باعث کہی لاشیں غائب ہونے کے باوجود بھی انتظامیہ ہوش میں نہ آئی قبرستان میں آٹھ دن قبل دفن ہونے والے دو معصوم بچوں کی قبرون کی مبینہ طور پے کدائی اور کفن کا قبروںکے باہر پڑا رہنا انتظامیہ کے لیئے ایک سوالیہ نشان بن گیا آج بھی مقامی لوگوں اور درگاہ کے متولی نے پولیس کو اطلاع کرنے کے باوجود بھی پولیس قبرستان میں پہنچ نہ سکی قبرستان میں موجود مقامی لوگوں نے بتایا کے قبروں کو کدائی اور معصوم بچوں کی لاشیں گم ہونا انتہائی افسوس ناک بات کے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جو لوگ کالا جادو کرتیں ہیں یہ ان درندا صفت لوگوں کا کام ہے یہ کوئی ایسا جانور ہے جو لاش دفن کرنے کے بعد قبر کی کدائی کر نے کے بعد لاش لے جاتا ہے انہوں نے بتایا انتظامیہ کی جانب سے قبرستان کی چودیواری کا بھی کوئی انتظامات نہیں ہے جبکہ مقامی لوگوں مین خوف و حراس پھیل گیا ہے انہوں نے اعلیٰ احکام سے اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان سے اس معاملے کی تحقیقار کرائی جائے تاکہ اس معاملے کا پتا چل سکے اور مقامی لوگوں سے خوف کی فضا ختم ہو جائے۔