بدین شہر کے مرکز سے گزرنے والے برساتی نالے کی صفائی نا ہوسکی

Badin News

Badin News

بدین (عمران عباس) بدین شہر کے مرکز سے گزرنے والے برساتی نالے کی صفائی نا ہوسکی، حالیہ آنے والی بارشوں میں شہر کے اوپر ڈوب جانے کا خطرہ منڈلانے لگا، گٹر نالوں کا پانی شہر کے مختلف قبرستانوں میں بھی داخل ہو گیا۔

میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث بدین شہر کے مرکز سے گذرنے والے برساتی نالے کی صفائی نا ہوسکی آنے والی بارشوں میں بدین شہر ڈوب جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ،جبکہ گٹر نالوں کا گندا پانی شہر کے مختلف قبرستانوں میں بھی داخل ہوگیا ہے جس سے قبروں کی بے حرمتی بھی ہورہی ہے۔

دو لاکھ کی زائد آبادی والے شہر کی میونسپل کمیٹی کو ہر ماہ دو کروڑ 17 لاکھ کی بجٹ رلیز کی جاتی ہے لیکن شہر کی صفائی ستھرائی زیرو ہے۔عرصہ دراز سے میونسپل میں خالی رہنے والی نشت پر تعینات ہونے والے سی ایم او عمران کا کہنا ہے کہ وہ کچھ عرصہ پہلے ہی یہاں آئے ہیں۔

جبکہ صفائی کے لیئے ٹریکٹر ٹالیز کا آرڈر دے دیا گیا ہے جلد ہی صفائی ہوجائے گی،بدین شہر میں برساتی نالوں کے ساتھ ساتھ شہر کی حالت بھی ابتر ہے جسے میونسپل کمیٹی کی نااہلی کہا جائے تو غلط نا ہوگا۔