بدین شہر اور اس کے ساحلی علاقات جات سارا دن شدید دھند کی لپیٹ میں رہے

Badin Dhund

Badin Dhund

بدین (عمران عباس) بدین شہر اور اس کے ساحلی علاقات جات سارا دن شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، دھند کے پڑتےہی حیسکو کی جانب سے بجلی کو بند کردیا گیا، بدین سے حیدرآباد، کراچی اور تھرپارکر کے راستوں پر چلنے والی ٹریفک معطل۔۔۔ بدین شہر، گردو نواح اور اس کے ساحلی علاقاجات پورا دن دھند کی لپیٹ میں رہے۔

دھند کے ساتھ اسموگ بھی ہوتی رہی جس سے روڈ راستے بھی مکمل بھیگ گئے، صبح صادق سے ہونے والی دھند نے انسانی اور کاروباری زندگی مفلوج بناکر رکھ دی دھند کے باعث بدین سے حیدرآباد، کراچی اور تھر پارکر کے راستوں پر چلنے والی ٹریفک کو بھی بند کر دیا گیا۔

زیادہ اولے پڑنے کے باعث حیسکو کی جانب سے بجلی کو بھی بند کردیا گیااور دس گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کے بعد بجلی کو بحال کیا گیا، دھند کے باعث بدین سے حیدرآباد چلنے والی ٹرین کو بھی معطل کردیا گیا جبکہ انسانی اور کاروباری زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی۔