بدین شہر سمیت ضلع بھر بجلی کا بدترین بحران جاری

Loadshedding

Loadshedding

بدین (عمران عباس) بدین شہر سمیت ضلع بھر بجلی کا بدترین بحران جاری، شہری روزہ افطار اور نماز تراویح کے موقع پر بھی بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا، بدین کے علاقے غریب آباد کینٹ روڈ پر بجلی کی تار ٹوٹ جانے کے باعث اتوار کی شام روزا فطار کے موقع پر بند ہونے والی بجلی رات بھر بحال نا ہوسکی۔

شہریوں اور صحافیوں کی جانب سے حسکو آفیس بدین اور ہیسکو افسران کے موبائل فون پر رابطہ کرنے کے باوجود رات بھر کوبھی آفیسر اور اہلکار مل نا سکے، سخت گرمی میں شہریوں نے رات جاگ کر گذاری، بجلی بند ہونے کے بعد روزیداروں کو سحری کی تیاری میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پیر کے روز کینٹ روڈ پرشہریوں نے حیسکو حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیکر روڈ بلاک کرنے کے بعد اٹھارہ گھنٹے کے بعد حیسکو افسران پہنچ گئے جس کے بعد شہریوں نے احتجاج ختم کیا۔