بدین شہر میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث مین گٹر نالوں کی صفائی کا کام نہیں کیا جاسکا

Badin Muncipal News

Badin Muncipal News

بدین (عمران عباس) بدین شہر میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی کے باعث مین گٹر نالوں کی صفائی کا کام تا حال نہیں کیا جاسکا، صفائی نا ہونے کے باعث شہر سارا تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، علاقہ مکینوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔

بدین شہر کے مرکز سے گذرنے والے مین گٹر نالے کی صفائی کا کام تاحال نہیں کیا جاسکتا، نالے پر قائم ناجائز تجاوزات کو گرانے کے بعد سار ا ملبہ مین گٹر نالے کے اندر گر گیا تھاجس کے بعد ابھی تک اس کی صفائی کا کام شروع نہیں کیا جا سکا ہے، دوسری جانب شہر کے مرکز سے گذرنے والا مین گٹر نالا سیورج کے پانی کے ساتھ ساتھ بارش کے پانی کے اخراج کا بھی کام کرتا ہے ، حالیہ ہونے والی بارشوں میں مین گٹر نالا بند ہونے کے باعث لوگوں کو بڑی اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جبکہ بارشوں کو ختم ہوئے بھی ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گذرچکا ہے لیکن میونسپل انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک صفائی کا کام شروع نہیں کیا جا سکا ہے ، ذرائع کے مطابق اس نالے کی صفائی کے مد میں لاکھوں کی بجٹ رلیز کی جاتی ہے لیکن وہ ساری کرپشن کی نظر ہوجاتی ہے ، جبکہ نالے کے اطراف میں دیوار نا ہونے کے باعث کچھ عرصہ قبل اس نالے میں چھوٹے بچوں کے گرنے اور ہلاک ہونے کے واقعات بھی رونماء ہو چکے ، میونسپل انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلاجواز نالے کے اوپر اور نالے سے دور بھی غریب لوگوں کے گھروں کو مسمار کردیا گیا تھا لیکن اس کے بعد انہوں نے ان علاقوں کی جانب پلٹ کر بھی نہیں دیکھا اور نا ہی صفائی کا عملہ وہاں پہنچا ہے ، علاقہ مکینوں نے حکومت سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور بدین سے منتخب ہونے والے صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو سے اپیل کی ہے کہ میونسپل کمیٹی میں ہونے والی کرپشن اورشہر بھر سے صفائی کے نام پر کھانے والی پیسوں پر انکوائری کرائی جائے اور نالے کی صفائی کرکے علاقہ مکینوں کو اذیت بھری زندگی سے چھٹکارہ دلایا جائے۔۔