بدین شہر کو مسائل سے نجات دلانے کے لیئے ڈی سی بدین میدان میں کود پڑے

Shoukat Hussain Meeting

Shoukat Hussain Meeting

بدین (عمران عباس) بدین شہر کو مسائل سے نجات دلانے کے لیئے ڈی سی بدین میدان میں کود پڑے، کہتے ہیں شہریوں کو صاف پانی مہیا کرکے گندے پانی سے نجات دلائیں گے، قبضہ مافیا اور بھتہ مافیا کو کسی صور ت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔

بدین شہرکے مختلف مسائل کے حل کے لیئے ڈپٹی کمشنر بدین شوکت حسین جوکھیو نے ڈی سی آفیس میں شہر کے تاجروں اور صحافیوں سے ملاقات کی اور شہرکو درپیش مسائل کے حل کے لیئے ان سے رائے طلب کی اور تعاون کی یقین دھانی بھی لی، ڈی سی بدین شوکت جوکھیو نے کہا کہ بدین شہر مسائل سے بھرا ہوا ہے لیکن سب سے پہلے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرکے گندے پانی سے نجات دلاؤں گا۔

جبکہ شہرمیں میں ٹریفک جام رہنا بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کی سب سے بڑی وجہ شہر میں ٹھیلے اور عارضی دکانیں ہیں، اس موقع پر ضلع چیرمین علی اصغر ھالیپوتہ نے کہا کہ شہر کو بہتر بنانے میں جو بھی ہم سے ہوسکا کریں گے اس کے علاقہ ہمارے پاس اسٹاف موجود ہے کسی بھی تعاون کی ضرورت پڑی تو ہم پیچھے نہیں ہوں گے۔

شہر کے تاجر تاج محمد ملاح، امتیاز میمن، شاہنواز زرگر، علی اکبر میمن ، بدین پریس کلب کے جنرل سیکریٹری شوکت میمن، ایوان صحافت کے صدر ھارون گوپانگ کے علاوہ دیگر معززین اور صحافیوں نے اپنی اپنی رائے دی اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیئے تجاویز پیش کیں۔

ڈی سی بدین نے سی ایم اور ایس ایچ اور بدین کو ہدایات جاری کی کہ دو دن کے الٹیمٹم کے بعد بلا امتیاز آپریشن شروع کیا جائے اور شہر کے مسائل کو حل کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، اس موقع پر اے ڈی سی ٹو عمران الحسن کے علاوہ ضلع بھر کے افسران بھی موجود تھے۔