بدین شہر کے قاضیہ واہ کی نہر پر آر ڈی 17اور 18 میں شگاف پڑنے سے سینکڑو ایکڑز ایراضی پر کھڑی فصلیں تباہ

Badin Shaghaf

Badin Shaghaf

بدین (عمران عباس) بدین شہر کے قاضیہ واہ کی نہر پر آر ڈی 17اور 18 میں شگاف پڑنے سے سینکڑو ایکڑ زایراضی پر کھڑی فصلیں تباہ، چار دیہاتوں میں پانی داخل، شگاف پر کرنے کے لیئے آبپاشی عملہ نا پہنچا سینکڑوں دیہاتی پریشان۔۔۔

محکمہ آبپاشی کی قاضیہ واہ نہرمیں عل الصباح آر ڈی 17اور 18کے درمیاں شگاف پڑنے کے باعث گاﺅں اچو ارباب،بچو ھالیپوٹہ، بھلیڈنہ تھیبو اور متارو ھالیپوٹہ میں پانی داخل ہو گیا جبکہ سینکڑوں ایراضی پر کھڑی کپاس، چاول ، اور گنے کی فصل زیر آب آگئی۔

نہر کی کمزور پشتے ٹوٹنے سے گاﺅں اور فصلوں میں داخل ہونے والے پانی کا بھاﺅ تا حال جاری ہے اور شگاف پر کرنے کے لئیے آبپاشی عملہ تاحال نا پہنچ سکا ہے ، مقامی دیہاتوں کی طرف سے شگاف پر کرنے کے لیئے کوششیں جاری ہیں جبکہ دیہاتوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

بدین انتظامیہ کی جانب سے تاحال علاقہ مکینوں کی آنے اور جانے کے لیئے متبادل راستے انتظام نہیں کیا گیا ہے اور ناہی نہر کے پشتے کو مظبوط کرنے کے لیئے کوئی مشینیری بھیجی گئی ہے