بدین شہر اور گردو نواح میں چوری کی وارتوں میں مسلسل اضافہ، شہری پریشان

Robbery

Robbery

بدین (عمران عباس) بدین شہر اور گردو نواح میں چوری کی وارتوں میں مسلسل اضافہ ہو گیا، انتظامیہ خاموش تماشی، شہری پریشان۔

بدین شہر اور گردو نواح میں چوری کی وارتوں میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے، آئے دن کسی نا کسی گھر سے چوری اور ڈکیتی کی وارت ہوتی رہتی ہے، بدین شہر کے مرکز اور سٹی پولیس تھانے کے چند قدموں کے مفاصلے پر موجود عبدالستار میمن کے گھر سے گذشتہ رات نامعلوم چوروں نے ڈیڈھ لاکھ نقد، سونے کا سیٹ اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا۔

گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ منگنی کے سلسلے میں گھر سے باہر گئے ہوئے تھے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بدین شہر میں سیکیورٹی کا کوئی نظام موجود نہیں ہے جبکہ پولیس بھی کوئی تعاون نہیں کررہی ہے۔